بھاگ ،شہر میں صفائی کیلئے تمام وسائل بروکار لائینگے ، رئیس اللہ ڈتہ ،عوام کی خدمت میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،چئیرمین میونسپل کمیٹی

پیر 26 مارچ 2018 20:48

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2018ء) بھاگ شہر میں صفائی کیلئے تمام وسائل بروکار لائینگے عوام کی خدمت میں کوئی کوتاہی اورکمزوری برداشت نہیں کی جائیگی صوفن شاہ وارڈ اور محلہ میں گندے پانی کے نکاسی کا پلان تیار کیاہے ان خیالات کااظہارچئیرمین میونسپل کمیٹی بھاگ رئیس اللہ ڈتہ ہانبھی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جائزتنقید عوام کا حق ہے اسے خندہ پیشانی سے قبول کرینگے لیکن صرف اپنے ذاتی مفادات اور انفرادی مفادات کیلئے باتیں کرنے والوں سے ہمیں کوئی سروکار نہیں اور نہ ہی ایسے باتوں پر ہم کان دھرتے ہیں عوام نے منتخب کیا ہے اور احتساب کرنا عوام کا حق ہے مجھے اس حوالے سے کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی پروپگینڈہ کرنے والوں سے ڈرتے ہیںجو جسطرح کررہا ہے اس کو اس کے حال پر چھوڑ دیئے ہیںاس بات کا فیصلہ عوام کرئیگاکہ ہم عوام کیلئے کتنے مفید تھے بازار میں دکاندار اور گلی کوچوں میں رہائشی عوام ہمارے عملے کیساتھ تعاون کریں کہ دکانوں اور گھر کے کچروں کو سڑکوں پر پھینکنے کے بجائے ایک جگہ رکھ دیں میونسپل کمیٹی کا عملہ وہاں سے کچرہ اٹھاکر شہر سے باہر منتقل کردیگا انہوں نے کہاکہ صفائی کی صورتحال پر توجہ مرکوز ہے ان تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیساتھ عوام کی خدمت میں کوئی کمزوری کا مظاہر نہیں کیاجائیگا اور ہروقت عوام کی خدمت کیلئے تیار ہیں کیونکہ ہمارے جتنے بھی وسائل ہیں ہم ان کے اندر رہتے ہوئے عوام کی بلارنگ ونسل خدمت کررہے ہیں بھاگ شہر کے تمام محلوں،وارڈز ،گلی کوچوں جس میں حیدر شاہ وارڈ،پیر بخاری وارڈ،ارباب وارڈ،صوفن شاہ وارڈ،پیر صابر شاہ وارڈ ،مغیری وارڈ ،مستوئی محلہ،سول ہسپتال روڈ سمیت پورے شہر میں ہم صفائی کیلئے ہمارے جو وسائل ہیں وہ شہر اور عوام کے فلاح وبہبود پر خرچ کرینگے انہوں نے کہاکہ صوفن شاہ وارڈ محلہ میں جو گندا پانی کھڑا اس کی نکاسی کیلئے پلان تیار کیاہے اس گندے پانی کا نکاسی کیلئے شب وروز کام جاری ہے جمع شدہ گندے پانی کو نکالینگے صوفن شاہ محلہ کے مکینوں کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیںشہر کے جمع شدہ گندے پانی کو نکالنے کیلئے نزدیکی آبادی کے مشکلات اور مجبوریوں سے بخوبی آگاہ ہیں گندے پانی کے نکاسی کا کام جاری ہے انہوں نے کہاکہ عملہ کو پابند کردیاہے کہ پورے شہر کی صفائی،ستھرائی کو بہتر طریقے سے سرانجام دیاجائے کسی کو بھی کوئی شکایت ہوتو وہ ہمارے ساتھ براہ راست رابطہ کریں ہم عوام کیلئے ہروقت موجود ہیں۔