Live Updates

شک ہے وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات این آراو کیلئے تھی،عمران خان

ہارس ٹریڈنگ ن لیگ نے شروع کی، وزیراعظم تب کہاں تھے؟ زرداری اتنا ہی کرپٹ ہے جتنا نوازشریف ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 29 مارچ 2018 16:56

شک ہے وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات این آراو کیلئے تھی،عمران خان
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 مارچ 2018ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شک ہے وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات این آراو کیلئے تھی،ہارس ٹریڈنگ ن لیگ نے شروع کی، وزیراعظم تب کہاں تھے؟زرداری اتنا ہی کرپٹ ہے جتنا نوازشریف ہے۔وہ آج یہاں وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ پربات کرنے سے پہلے یہ دیکھیں کہ چھانگا مانگا میں ن لیگ نے ہارس ٹریڈنگ شروع کی۔

ہارس ٹریڈنگ ن لیگ نے شروع کی ہے۔تب وزیراعظم شاہد کہاں تھے؟سینیٹ کے چیئرمین اور سینیٹ الیکشن پرتنقید کرنا اس لیے ہے کہ نوازشریف نے وزیراعظم کی ڈوریاں پکڑی ہوئی ہیں۔تاکہ چوری بچ جائے۔عمران خان نے کہاکہ مجھے کوئی شک نہیں ہے کہ وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات این آراو کیلئے تھی۔

(جاری ہے)

این آراو دے دو اور نوازشریف کوبچا لو۔وزیراعظم نے کونسی اصلاحات کروانی تھیں کیونکہ تھوڑا سا تووقت رہ گیا ہے ۔

امریکی دورے پربھی مجھے شک ہے کہ یہ وہاں جاکرامریکیوں کے گھٹنے پکڑ لیں۔میں ان کی مذمت کرتا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ باجوہ ڈاکٹرائن ملک کا تحفظ کرنا ہے لیکن شریف ڈاکٹرائن یہ ہے کہ دھاندلی کرکے پاور میں آؤاور میگاپراجیکٹ بناؤ اور پیسا بنا کراپنے بچوں کے نام پرکردو،پھر جب سزا ہو ۔توکہوجمہوریت خطرے میں ہے اور مجھے کیوں نکالا کا شور مچاؤ۔

انہوں نے ایک سوال پرکہاکہ زرداری اتنے ہی کرپٹ ہیں جتنا نوازشریف کرپٹ ہے۔انہوں نے کہاکہ سینیٹ میں ہم اپنا چیئرمین لیکرآئے ہیں کیونکہ چیئرمین ہی سب کچھ ہوتا ہے ڈپٹی چیئرمین کے اختیارات نہیں ہوتے۔اس موقع پر نیوزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ پورے بلوچستان کی عوام مشکور ہے کہ عمران خان نے چیئرمین سینیٹ کیلئے مکمل سپورٹ کیا ہے۔الیکشن جمہوری طریقے سے ہوا ہے۔

تمام پارٹیوں نے جمہوری طریقے سے ہمیں چیئرمین سینیٹ الیکشن میں سپورٹ کیا۔انہوں نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ وزیراعظم اپنے عہدے کابھرم رکھیں گے۔وزیراعظم کے رویے سے پورے پاکستان اور بلوچستان کوجھٹکا لگا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے دلوں میں یا ہم نے نوازشریف کی جوبادشاہت دیکھی تھی لیکن شاہد خاقان عباسی کے آنے سے سب خوش تھے کہ وزیراعظم عوامی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ ہم مارچ کریں گے کہ وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف بیان کیوں دیا؟ چیئرمین سینیٹ کا عہدہ بھی معزز ہے اور وزیراعظم کوبلوچستان کے چیئرمین سینیٹ کیلئے ایسی بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات