آزاد کشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اتھارٹی کی اے جے کے ٹیوٹا بارے شائع خبروں کی تردید

شائع خبروں میں کوئی سچائی نہیں، یہ بے بنیاد اور حقائق کیخلاف ہیں، ترجمان

جمعہ 30 مارچ 2018 21:47

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2018ء)آزادکشمیرٹیکنیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے ترجمان نے گزشتہ روز مقامی وریاستی اخبارات میںاے جے کے ٹیوٹاکے حوالہ سے شائع ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبریں بے بنیاد اور حقائق کے خلاف ہیں ۔شائع ہونے والی خبروں میں کسی قسم کی سچائی موجود نہ ہے ۔آزادکشمیرٹیوٹا کے ترجمان کے مطابق مورخہ 30مارچ 2018کو مقامی اخبارات میں شائع ہونے والی خبریں بے بنیاد اور خلاف حقائق ہیں اس ضمن میں وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئر مین آزادکشمیرٹیوٹا انتہائی فرض شناص آفیسر ہیں جو کہ اپنے عرصہ تعیناتی سے لے کر تا حال گڈ گورننس اور میٹرٹ پر کام کررہے ہیں اور اتھارٹی رولز کے مطابق تمام انتظامی اختیارات ،تبادلہ جات ،تعیناتیاں اور ایڈجسٹمنٹ کے جملہ اختیارات چیئرمین اتھارٹی کو حاصل ہیں اور وزارت آزادکشمیر ٹیوٹا کا اس میں کوئی رول نہ ہے ۔

(جاری ہے)

مسٹر محمد حسین عباسی عرصہ 21سال سے مستقل ملازم اور تاحال اپنی آسامی پرکام کررہا ہے۔جس کی تاحال ترقیابی نہیں ہوئی ہے ۔مسٹر فیصل بھی اتھارٹی کے مستقل ملازم ہیں اور عرصہ 10سال سے بطور جونیئر انسٹرکٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اہلکار مذکور کو اپنی کارکردگی اور تعلیمی قابلیت کی بناء پر ترقیاتی سکیم کے دورانیہ تک تعینات کیا گیا ہے ۔ترجمان نے مزید کہا کہ اس قسم کی خبر شائع کرنے سے پہلے تصدیق کرلینی چاہیے ۔