محکمہ موسمیات نے رمضان میں شدید گرمی کی پیشگوئی کردی

مئی اور جون میں گرمی معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے ،ْ ماہ رمضان کافی گرمی اور موسم خشک رہے گا ،ْ ڈی جی محکمہ موسمیات

ہفتہ 31 مارچ 2018 15:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2018ء) محکمہ موسمیات نے رمضان میں شدید گرمی اور موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کردی۔ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق مئی اور جون میں گرمی معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے ،ْ ماہ رمضان کافی گرمی اور موسم خشک رہے گا۔ڈی جی میٹ نے بتایا کہ مارچ میں سندھ میں گرمی نے کئی سال کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی میٹ کے مطابق اپریل اور مئی میں بارشیں معمول سے کم ہونے کی توقع ہے، گرمی زیادہ ہونے کے باعث پانی کی طلب میں اضافہ ہوگا البتہ جون کے آخری ہفتے میں مون سون کے آغاز پرخشک سالی میں کمی آئے گی۔ڈاکٹر غلام رسول نے بتایا کہ منگلا اورتربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرہیں، اپریل سے برف پگھلنے اور مئی میں گلیشیئر پگلنے سے ڈیموں میں کچھ پانی آئے گا تاہم گلیشیئر کا پانی ڈیموں میں آنے کے باوجود تمام ضرورتیں پوری نہیں ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :