مظفرآبا دمیں میونسپل کارپوریشن نے سوائے چند مقاما ت کی سرخی پائوڈر اور صفائی کے باقی تمام علاقوں کو گندگی اور بدبو کا ڈھیر بنا دیا

اتوار 1 اپریل 2018 12:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2018ء) دارلحکومت مظفرآبا دمیں میونسپل کارپوریشن نے سوائے چند مقاما ت کی سرخی پائوڈر اور صفائی کے باقی تمام علاقوں کو گندگی اور بدبو کا ڈھیر بنا دیا ہے ! ،ْ چہلہ بانڈی ، چہلہ پل ، لوئر پلیٹ سمیت دیگر علاقوں کے گٹر ابلنے لگ گئے ، سڑکوں کے دونوں جانب کچرے کے ڈھیر کے باعث مختلف بیماریاں پھیلنے لگ گئی ، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نا تجربہ کاری کے باعث شہر کو خوبصورت بنائے جانے کے بجائے بدصورت بنانے کی پالیسی پر گامزن ہیں ، مختلف شہروں میں بلدیہ کی جانب سے رکھے جانے والے کچرے کے ڈرموں میں کچرہ اُٹھانے کیلئے بلدیہ اہلکار بجائے ڈیوٹی ٹائم سے قبل آنے کے ، دن دو بجے کے بعد ٹریفک بند کرکے کچرہ آرام سے اُٹھاکر لے جاتے ہیں جس سے ایک طرف تاجروں کے کاروبار میں خلل جبکہ شہر میں بدبو کا سماں پیدا ہورہا ہے ، اہلیا ِ ن مظفرآباد نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعظم رسول سے مطالبہ کیا ہیے کہ وہ شہر کی صفائی کیلئے ڈیوٹی ٹائم سے قبل کچرہ اُٹھانے سمیت شہر کے کھلے ہوئے گٹروں کو بند کرکے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے اپنی ٹیم متحرک کریں تاکہ بیماریاں بھی تھم سکیں ۔