سپریم کورٹ آئین مخالف کوئی بھی اقدام کالعدم قرار دے سکتی ہے، حکومت بدگمانیاں پیدا کر کے سپریم کورٹ کا تقدس کم کرنا چاہتی ہے، حکمران جماعت نے اداروں کے خلاف مہم چلا رکھی ہے

مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین کا بیان

بدھ 4 اپریل 2018 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آئین مخالف کوئی بھی اقدام کالعدم قرار دے سکتی ہے، حکومت بدگمانیاں پیدا کر کے سپریم کورٹ کا تقدس کم کرنا چاہتی ہے، حکمران جماعت نے اداروں کے خلاف مہم چلا رکھی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ آئین مخالف کوئی بھی اقدام کالعدم قرار دے سکتی ہے، آئین کی تشریح سپریم کورٹ ہی کر سکتی ہے، حکومت نہیں، امریکہ کی سپریم کورٹ نے صدر کے کئی احکامات کالعدم قرار دیئے، حکومت بدگمانیاں پیدا کر کے سپریم کورٹ کا تقدس کم کرنا چاہتی ہے، حکمران جماعت حکومت میں بھی ہے اور اپوزیشن میں بھی، حکمران جماعت نے اداروں کے خلاف مہم چلا رکھی ہے۔