وزیراعظم کےکپڑےاتارےگئے،وعدہ ہےکبھی جھکا،نہ جھکوں گا،عمران خان
سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ،اندھری رات ختم ہونیوالی ہے،چھوٹےمیاں اڈیالہ جیل کی صفائی کرواکے نوجوانوں کا کیا پیغام دینا چاہتے ہیں،پرویزالٰہی دورکا کارڈیالوجی ہسپتال تاحال مکمل نہیں کیا گیا۔وزیرآباد میں خطاب
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 13 اپریل 2018 17:51
(جاری ہے)
آج سپریم کورٹ نے ایک طاقتور کیخلاف فیصلہ دیا ہے۔ عوام بتائے کہ 30ہزارکروڑکی چوری پرسپریم کورٹ نہ نکالے توکون پوچھے گا۔
سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ،اندھری رات ختم ہونے والی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے 8روز جیل میں گزارے ہیں مجھے وہاں کوطاقتور نہیں ملا۔ جوبڑا ڈاکوکرپشن میں جیل جائے اس کوپروٹوکول ملتا ہے۔ جیل میں صفائی اس لیے ہورہی ہے کہ چھوٹے میاں کے زیرتحت اڈیالہ جیل آتی ہے ۔اس لیے صفائی ہورہی ہے کہ جیل میں بھائی جارہا ہے۔ چھوٹے میاں آپ نوجوانوں کوکیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ انہوں نے کہاکہ وزیرآباد کے لوگو۔اب نیا پاکستان بننے والا ہے۔تبدیلی آنے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی کے دور میں وزیرآباد میں دل کا ہسپتال بنایا گیا لیکن 10سال گزرگئے ابھی تک ہسپتال ٹھیک نہیں کیا گیا۔بے شرموں 10سالوں میں ایک ہسپتال بھی نہیں بناسکے؟ جہاں تمہارا علاج ہوسکے۔خود تولندن بھاگ جاتے ہیں۔نوازشریف، شہبازشریف اور کلثوم نواز علاج کیلئے لندن میں جاتے ہیں۔اس سے قبل انہوں نے گوجرانوالہ میں ممبرسازی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کا توپتہ نہیں لیکن خواجہ آصف کی جیل جانے کی باری ہے۔خواجہ آصف غیرملکی کمپنی سے 16لاکھ تنخواہ لے رہا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.