عالمی مبلغ اسلام ثاقب رضا مصطفائی 15 اپریل کو کوٹلی میں اصلاح امت کانفرنس میںخصوصی خطاب کریں گے

جمعہ 13 اپریل 2018 19:40

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اپریل2018ء) عالمی مبلغ اسلام حضرت علامہ ثاقب رضا مصطفائی 15 اپریل بروز اتوار کوٹلی میں منعقد ہونے والی اصلاح امت کانفرنس میںخصوصی خطاب کریں گے ۔ کانفرنس کا انعقاد عاشقان رسول حلقہ کوٹلی نے کیا ہے جو درس شریف گلہار کے عقیدت مندان پر مشتمل ہے ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کا آغاز چلڈرن پارک کوٹلی میں بعد از عصر ہو گا جس کی صدارت حکیم سائیں محمد عارف زاہدی کریں گے ۔ کانفرنس عشاء تک جاری رہے گی ۔ جس میں نعت خواں حضرات اور علمائے کرام شرکت کریں گے ۔ خصوصی خطاب علامہ ثاقب رضا مصطفائی امیر اعلیٰ ادارة المصطفیٰ انٹر نیشنل کا ہو گا ۔ تقریب میں بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے ۔