تحریک عدم اعتماد کا خطرہ، وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

جمعہ 13 اپریل 2018 21:06

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2018ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حید ر نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے ،مزید وزراء اور مشیران کو قلمدان سونپے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ تحریک عدم اعتماد کے خطرات کو کم کرنے کے لیے ممبران کے دباوئو پر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

حتمی ناموں اور تعداد کا فیصلہ وزیر اعظم پاکستان سے مشاورت کے بعد کر لیا جائے گا۔

آزاد کشمیر کابینہ میں موجودہ ارکان کی تعداد 13 ہے ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کابینہ میں اضافے کے شدید مخالف تھے ۔ تاہم فاروڈ بلاک بننے اور تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے وزرائ اور مشیران کے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے نئے شامل ہونے و والے وزرائ میں مسعودخالد، راجہ نصیر ، یاسین گلشن ، راجہ قیوم اور چوہدری شہزاد کے نام شامل ہیں ۔ن