وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جلال پور پیروالا ،اچ شریف سیکشن کا افتتاح کر دیا

سڑک کی اپ گریڈیشن اور بحالی سے قومی شاہراہ N-5 پر بھی ٹریفک کے دبا ئو میں کمی آئے گی

ہفتہ 14 اپریل 2018 14:39

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جلال پور پیروالا ،اچ شریف سیکشن کا افتتاح ..
بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جلال پور پیروالا ،اچ شریف سیکشن کا افتتاح کر دیا ۔ ہفتہ کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جلال پور پیروالا ،اچ شریف سیکشن کا افتتاح کیا ۔ ہفتہ کو وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے جلال پور پیروالا،اچ شریف سیکشن کا افتتاح کیا ،ْ 45 کلومیٹرطویل یہ سڑک ملتان،شجاع آباد،جلال پور پیروالا،اچ شریف،ترنڈہ محمد پناہ سڑک کا حصہ ہے۔

جنوبی پنجاب میں واقع اس سڑک کی اپ گریڈیشن اور بحالی سے قومی شاہراہ N-5 پر بھی ٹریفک کے دبا ئو میں کمی آئے گی۔منصوبے کی تکمیل سے آمدورفت کی تیز سہولت میسر آئے گی،جس سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور سفری اوقات میں کمی آئے گی۔منصوبے کی بدولت روزگار کے مواقع سامنے آنے سے علاقہ میں غربت میں کمی آئے گی اور اس علاقے کی زرعی اجناس کی بڑی منڈیوں تک رسائی آسان ہوگی ۔

(جاری ہے)

جنوبی پنجاب کا علاقہ ملک کے شمالی،مغربی اور جنوبی علاقوں کیلئے سنگم کی حیثیت رکھتا ہے۔اپنی منفرد لوکیشن کے علاوہ یہ پورا علاقہ زرعی اعتبار سے کپاس کا اہم مرکز ہے۔موجودہ حکومت نے اس علاقے کے لوگوں کی سماجی اور معاشی ترقی کیلئے بنیادی انفراسٹرکچر اور معاشی ترقی کے منصوبوں کا آغاز کیا۔اس علاقے کی مجموعی ترقی کے پیش نظر این ایچ اے نے 142 کلومیٹر ملتان۔

ترنڈہ محمد پناہ سڑک کی بہتری اور بحالی کا منصوبہ شروع کیا ،جس کے جلال پور پیروالا ۔اچ شریف سیکشن کا باقاعدہ افتتاح ہو گیا ہے۔کراچی سے لاہور اور پشاور جانے والی ٹریفک اور بلوچستان سے براستہ ڈیرہ غازی خان ۔ملتان آنے والی تجارتی ٹریفک بھی اس سڑک کو استعمال کر سکے گی۔علاوہ ازیں کراچی۔پشاور موٹروے کے منصوبے پر بھی کام تسلسل سے جاری ہے ،جس کے تحت جنوبی پنجاب میں بھی موٹرویزکے منصوبے مکمل ہورہے ہیں۔

لاہور سے شروع ہوکر عبدالحکیم تک موٹروے تیزی سے تعمیری مراحل طے کر رہی ہے ۔جبکہ ملتان ۔سکھر موٹروے پر بھی تعمیری سرگرمیاں جاری ہیں۔اسی طرح فیصل آباد۔ملتان موٹروے بھی زیر عمل ہے۔موجودہ حکومت ملکی ترقی میں سڑکوں کی اہمیت کے پیش نظر ملک بھر میں قومی شاہرات ،موٹرویز اور ایکسپریس ویز کا جامع نیٹ ورک قائم کر رہی ہے اور چین ۔پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے تاریخ ساز منصوبے کے تحت بندرگاہوں اور سرحدوں تک عالمی معیار کا مربوط مواصلاتی نیٹ ورک قائم کیا جارہا ہے۔

سی پیک کے کئی ایک منصوبوں پر کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ باقی ماندہ منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔سی پیک کی فراہمی سے پاکستان علاقائی تجارتی سرگرمیوں میں مرکزی حیثیت اختیار کرے گا،جس سے ملک کو مضبوط معاشی بنیاد فراہم ہوگی اور لوگوں کامعیار زندگی بلند کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

متعلقہ عنوان :