
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
سندھ حکومت نے شہریوں کو لوٹنے کا نیا راستہ نکالا ہے، ٹریفک پولیس کی روزانہ کروڑوں کی رشوت اوپر تک جاتی ہے،ایم کیوایم ان کو بدمعاشی نہیں کرنے دے گی، رہنماء ایم کیوایم فاروق ستار
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 3 جولائی 2025
23:32

(جاری ہے)
شہریوں کا صبر اگر جواب دے گیا تو سیلاب میں حکومتیں بہہ جائیں گی۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں دوماہ میں 52 ہزار چالان کئے گئے، آئی جی سندھ کراچی والوں کو دھمکاتے ہیں، غلام نبی میمن کے رویے کے خلاف مزاحمت ہوگی۔ مزید برآں ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست اراکینِ سندھ اسمبلی نے کراچی کے تباہ حال انفراسٹرکچر، غیر فعال ٹریفک نظام، اور ناقص ٹرانسپورٹ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ سے فوری اصلاحی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں، جگہ جگہ گڑھے اور ٹوٹی پھوٹی شاہراہیں شہریوں کے لیے عذاب بن چکی ہیں۔ شہر کا انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہی کا شکار ہے اور حکومت کی طرف سے کیے گئے ٹرانسپورٹ کے تمام دعوے زبانی جمع خرچ ثابت ہوئے ہیں۔ ایم کیو ایم کے اراکین نے کہا کہ جس جدید پبلک ٹرانسپورٹ کا وعدہ کیا گیا تھا، وہ تاحال کراچی کے عوام کے لیے ایک نامکمل خواب ہے۔ چند مخصوص علاقوں میں چلنے والی بسیں شہر کی کروڑوں کی آبادی کے لیے ناکافی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.