Live Updates

خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے

مخصوص نشستوں کے بعد اپوزیشن ارکان کی تعداد 54ہوجائے گی، کےپی اسمبلی میں 30آزاد ارکان بھی ہیں، پیپلزپارٹی ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھتی ۔گورنرفیصل کریم کنڈی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 3 جولائی 2025 21:42

خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا ..
پشاور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 03 جولائی 2025ء ) گورنرخیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے، مخصوص نشستوں کے بعد اپوزیشن ارکان کی تعداد 54ہوجائے گی۔ انہوں نے ہم نیو زکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ ملاقات ہوتی رہتی ہے لیکن جب ملاقات ہوتی ہے تو سیاست پر بھی بات ہوجاتی ہے، اگر وفاقی یا صوبائی اسمبلیوں میں اپوزیشن کے پاس ایک ممبر بھی زیادہ ہے تو عدم اعتماد کی تحریک لانا ان کا جمہوری حق ہے۔

ہم وفاق میں عدم اعتماد کے ذریعے وزیراعظم کو ہٹا دیا تھا، اب اگر کے پی اسمبلی میں اپوزیشن کے پاس ممبران کا تعداد زیادہ ہوگی تو عدم اعتماد کی تحریک لانا غیرجمہوری نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کہتی ہم بجٹ منظور نہیں کریں گے جب تک بانی سے ملاقات نہیں ہوتی، اب یہ بتائیں اگر آپ کی 30جون تک ملاقات نہ ہوتی تو بجٹ پاس بھی نہ ہوتا تو پھر صوبے میں ایمرجنسی ہوتی۔

یہ خود ہی بات کرتے ہیں اور پھر خود ہی اس کا توڑ نکالتے ہیں۔ پیپلزپارٹی ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھتی جب بھی تبدیلی آئے گی جمہوری انداز میں ہوگی۔خیبرپختونخواہ میں مخصوص نشستوں کے بعد اپوزیشن ارکان کی تعداد 54ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کہہ رہی ہیں کہ میرا بھائی مائنس ون ہوچکا ہے، ان کو بہت تاخیر سے پتا چلا کہ ان کا بھائی مائنس ہوچکا ہے۔

اسی طرح رہنماء پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی نے اے آروائی نیو زکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین کے خلاف عدم اعتماد میں آزاد ارکان ووٹ دے سکتے ہیں، اگر عدم اعتماد میں آزاد ارکان ووٹ دیتے ہیں تو یہ قانونی طور پر درست ہوگا، پی ٹی آئی کے پاس خیبرپختونخواہ کا مینڈیٹ ہے لیکن وہاں کیا کارکردگی دکھائی؟پارا چنار میں روڈ بند ہونے سے بچوں کی اموات ہوئیں، پار چنار میں 150دنوں تک روڈ بند رہی وہاں بچوں کی اموات ہوئیں۔ خیبرپختونخواہ حکومت نے سڑک کھلوانے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا۔ پی ٹی آئی کی وجہ صرف گالم گلوچ اور وفاقی حکومت پر دھاوا بولنے پر ہوتی ہے۔ دریائے سوات میں لوگوں کی اموات ہوئی یہ دردناک منظر تھا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات