لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ

فارم کا دروازہ کھلا رہ جانے سے شیر پنجرے سے باہر نکل آیا، جوہر ٹاون کے علاقے میں شیر کے حملے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 3 جولائی 2025 23:33

لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی2025ء) لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ، فارم کا دروازہ کھلا رہ جانے سے شیر پنجرے سے باہر نکل آیا،، شیر کے حملے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پالتو شیر کی جانب سے شہریوں پر حملہ کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیر کی جانب سے شہریوں پر حملہ کرنے کا واقعہ جوہر ٹاون کے علاقے میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جوہر ٹاون کے علاقے میں واقع فارم ہاوس میں ایک شیر کو رکھا گیا تھا، فارم ہاوس کا دروازہ کھلا رہ جانے سے شہر آبادی میں نکل آیا۔ فارم ہاوس سے نکلنے کے بعد شیر نے شہریوں پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ وائلڈ لائف ٹیم کو جوہر ٹاون کے علاقے روانہ کر دیا گیا ہے، جہاں بے قابو شیر کو تحویل میں لینے کی کوشش کی جائے گی۔