پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے

پی ٹی آئی جو جستجو کررہی ہے اس میں اب توکامیابی نظر نہیں آتی،پی ٹی آئی کیلئے بہتر ہے کہ صوبائی حکومت پر توجہ دے، کے پی میں ریسکیو اداروں کے سازوسامان پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، رہنماء ن لیگ سینیٹر افنان اللہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 3 جولائی 2025 22:55

پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 03 جولائی 2025ء )ن لیگ کے رہنماء سینیٹر افنان اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے،پی ٹی آئی جو جستجو کررہی ہے اس میں اب توکامیابی نظر نہیں آتی۔ انہوں نے اے آروائی نیو زکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

پی ٹی آئی نے ہمیشہ سیاست میں تشدد کو استعمال کیا، پی ٹی آئی رہنماء دھمکیاں دیتے ہیں لیکن پرتشدد رویہ کسی کیلئے اچھا نہیں ہے۔پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے، کے پی میں ریسکیو اداروں کے سازوسامان پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، پی ٹی آئی جو جستجو کررہی ہے اس میں تو اب کامیابی نظر نہیں آتی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کیلئے بہتر ہے کہ صوبائی حکومت پر توجہ دے۔

رہنماء پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین کے خلاف عدم اعتماد میں آزاد ارکان ووٹ دے سکتے ہیں، اگر عدم اعتماد میں آزاد ارکان ووٹ دیتے ہیں تو یہ قانونی طور پر درست ہوگا، پی ٹی آئی کے پاس خیبرپختونخواہ کا مینڈیٹ ہے لیکن وہاں کیا کارکردگی دکھائی؟پارا چنار میں روڈ بند ہونے سے بچوں کی اموات ہوئیں، پار چنار میں 150دنوں تک روڈ بند رہی وہاں بچوں کی اموات ہوئیں۔

خیبرپختونخواہ حکومت نے سڑک کھلوانے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا۔ پی ٹی آئی کی وجہ صرف گالم گلوچ اور وفاقی حکومت پر دھاوا بولنے پر ہوتی ہے۔ دریائے سوات میں لوگوں کی اموات ہوئی یہ دردناک منظر تھا۔ اسی طرح دوسری جانب پروگرام میں پی ٹی آئی رہنماء عمیر خان نیازی نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں ایسی صورتحال نہیں کہ وہاں لشکر کشی کی جائے۔ایسی حکومت ہو جس کا عوام کے اندر رابطہ نہ ہوتو پھر نقصانات ہوتے ہیں۔