کوٹلی‘چیک ڈس آنر ہونے پر باپ دو بیٹوں سمیت گرفتار‘ مقدمہ درج تفتیش شروع

اتوار 15 اپریل 2018 13:10

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2018ء)چیک ڈس آنر ہونے پر باپ دو بیٹوں سمیت گرفتار‘ مقدمہ درج تفتیش شروع- تفصیلات کے مطابق کوٹلی کے رہائشی گلفراز حسین شاہ نے تھانہ پولیس کو ٹلی کو تحریری درخواست دی کے محمد نقیب اعوان ولد محمد رفیق ساکن روالپنڈی کے ساتھ اسٹاکس ایکسچنج اور شیئرکے لیے ایگرمنٹ کے تحت 34,50000روپے دئیے تھے ٹائم پورا ہونے پر رقم واپسی کے لیے چیک مالیتی 20,0000دیا جو کیش نہ ہو سکا جبکہ ملزم کے بیٹے غلام عباس نے ایک چیک دیا وہ بھی کیش نہ ہو سکا ملزم کے دوسرے بیٹے محمد تابش نے بھی چیک دیا جو کیش نہ ہو سکا ڈس آنر ہونے کی بنک تصدیق بھی ہمراہ ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ طاہر ایوب نے ہمراہ ڈی ایف سی بوستان ،راجہ سفیان ،سردار باسط،صفدر نے ہمراہ نفری کاروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے تھانے بند کر کے ملزمان کے خلاف بجرائم489Fکے تحت مقدمہ درج کر تفتیش شروع کر دی -