مظفرآباد سمیت دیگر علاقوں میں گزشتہ شام سے پی ٹی سی ایل 4Gوینگل بند ! صارفین کو مشکلات کا سامنا

اتوار 15 اپریل 2018 13:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2018ء) مظفرآباد سمیت دیگر علاقوں میں گزشتہ شام سے پی ٹی سی ایل 4Gوینگل بند ! صارفین کو مشکلات کا سامنا ! شدید احتجاج کا اعلان ! ،ْ پی ٹی سی ایل انتظامیہ اگر صارفین کو بہتر سہولت فراہم نہیں کرسکتے تو فرنچائزیں بند کرکے صارفین کو لوٹنا بند کریں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام سے آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں حال ہی میں متعارف ہونے والی پی ٹی سی ایل 4Gوینگل متعارف کروائی گئی جس کی عوض پی ٹی سی ایل وینگل کی انتظامیہ ماہوار کروڑوں روپے کما رہی ہے مگر عوام کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے بجائے ناقص سروس فراہم کررہی ہے جس کے باعث صارفین ذہنی اذیت سے دوچار ہورہے ہیں جبکہ گزشتہ شام سے انٹرنیٹ کی سروس بند ہونے کی وجہ سے صارفین سینکڑوں پریشانیوں سے دوچار ہورہے ہیں اُ ن کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل وینگل انتظامیہ اگر عوام کو بہتر سہولیات فراہم نہیں کرسکتی تو آزادکشمیر کی مظلوم عوام کو لوٹنا بند کرے ، بصورت دیگر عوام شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائینگے جس کی ذمہ داری پی ٹی سی ایل وینگل انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :