بیت المقدس پر فلسطینیوں، عربوں اور مسلمانوں کا ابدی حق ہے، شاہ عبداللہ

پیر 16 اپریل 2018 11:00

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)اردن کے شاہ عبداللہ دوئم نے کہا ہے کہ بیت المقدس پر فلسطینیوں، عربوں اور مسلمانوں کا ابدی حق ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشرقی شہر ظہران میں واقع شاہ عبدالعزیز کنونشن سینٹر میں منعقدہ 29 ویں عرب لیگ اجلاس سے خطاب میں شاہ عبداللہ نے کہا ہے کہ ہم مشترکہ عرب اقدامات کو فعال رکھنے، اور عرب امن اقدامات اور بین الاقوامی جائز قوانین کی بنیاد پر پائیدار اور جامع امن کی ترجیح کے انتخاب کو ضروری سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ عالم عرب کو اس وقت جو مشکلات درپیش ہیں ان پر قابو پانے کے لئے ہم برادر ممالک کے حکمرانوں کے ساتھ منظّم شکل میں کوششیں کر رہے ہیں۔فلسطین کے امن کے حامی ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شاہ عبداللہ نے کہا کہ فلسطینیوں کا دو حکومتی حل پر قائم رہنا اور شدت سے پرہیز کرنا ان کے امن کے لئے ناقابل تغیر ارادے کا ثبوت ہے۔ ان حالات میں ہمارا فرض یہ ہے کہ ان کے شانہ بشانہ رہیں اور خود مختار حکومتوں کو قائم کر کے اپنے جائز حقوق تک رسائی کے لئے ان کی کوششوں کے ساتھ تعاون کریں۔