سرگودھا میں شوہر نے بیوی کو آگ لگا کر مار دیا

پولیس نے عمر ضیاء کی رپورٹ پر زاہد اس کی بہن اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

پیر 16 اپریل 2018 13:56

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) سرگودھا میں شوہر نے بیوی کو آگ لگا کر مار دیا۔بتایا گیا ہے کہ نواحی چک 10 قدرت اباد میں عمر ضیاء کی ہمشیرہ صالح بی بی کی شادی چک 39 جنوبی کے زاہد سے ہوئی جن کے ہاں تین بچے تھے کہ گھر میں جھگڑا پر زاہد نے اہل خانہ سے مل کر بیوی کو اگ لگا دی جو بری طرح جھلس کر دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے عمر ضیاء کی رپورٹ پر زاہد اس کی بہن اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :