پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹرٹیجک دفاعی معاہدہ کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں ایرانی صدر کی جانب سراہا جانا خوش آئند ہے۔ خواجہ رمیض حسن

پاکستان ہمسایہ ممالک باالخصوص ایران کے ساتھ بہترین تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ رہنما مسلم لیگ ق

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 25 ستمبر 2025 14:55

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹرٹیجک دفاعی معاہدہ کو اقوامِ متحدہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد اور اسلام مخالف استعماری قوتوں کے خلاف متفقہ کاوشوں وقت کی اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حرمین الشریفین سمیت تمام اسلامی مقدسات کا دفاع اسلام کی بنیادی اساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹرٹیجک دفاعی معاہدہ کی عالم اسلام میں پذیرائی باالخصوص برادار اسلامی ایران کی جانب سے اقوام متحدہ جیسے اعلیٰ سطحی فورم پر اسے خوش آئند قرار دیا جانا اہم پیش رفت اور قابل تحسین ہے۔