بنگلہ دیش کے اعلیٰ سطحی وفد کا پی آئی ٹی بی کا دورہ، آئی سی ٹی اصلاحات اور ڈیجیٹل اقدامات کا جائزہ

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 23 ستمبر 2025 18:05

بنگلہ دیش کے اعلیٰ سطحی وفد کا پی آئی ٹی بی کا دورہ، آئی سی ٹی اصلاحات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2025ء) بنگلہ دیش کے اعلیٰ سطحی وفد نے ارفع کریم ٹاور میں قائم پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ آفس کا دورہ کیا جس کا مقصد حکومتِ پنجاب کی جانب سے نافذ کی جانے والی آئی سی ٹی اصلاحات اور ڈیجیٹل اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔

(جاری ہے)

وفد کی قیادت بنگلہ دیش کی وزارتِ داخلہ کے سینئر سیکرٹری ایچ ای نسیم الغنی نے کی جبکہ ہائی کمشنر بنگلہ دیش ایچ ای اقبال حسین، ایڈیشنل آئی جی پولیس رضا الکریم، ڈپٹی سیکرٹری محبوب الرحمان، ایڈیشنل ڈپٹی آئی جی پولیس زنات الحسن اور قونصلر (پریس) طیب علی بھی وفد میں شامل تھے۔

این آر ٹی سی پاکستان کے نمائندگان بھی وفد کے ہمراہ تھے جن میں جی ایم سیف سٹی بریگیڈیئر (ر) شاہد منظور، ڈپٹی جی ایم ڈی ڈی زہیرالدین فاروقی اور پروجیکٹ مینجر ڈی ڈی م…