Live Updates

آزاد کشمیر ایکشن کمیٹی جو ایجنڈا لیکر اس وقت میسج دینا چاہ رہی ہے وہ کسی طرح بھی کشمیر کاز کے حق میں نہیں۔ خواجہ رمیض حسن

آزاد کشمیر پاکستان کا اہم جزو اور کشمیری عوام کے حقوق کا تحفظ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ مئی 2024 کے احتجاج اور اس پر مطالبات منظوری کی مثبت پیش رفت کے بعد حالیہ احتجاجی ڈیڈ لائن سمجھ سے بالا تر ہے رہنما ق لیگ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 26 ستمبر 2025 15:12

آزاد کشمیر ایکشن کمیٹی جو ایجنڈا لیکر اس وقت میسج دینا چاہ رہی ہے وہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کے حقوق کی جنگ پریکٹیلی ہر فورم پر لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ایکشن کمیٹی جو ایجنڈا لیکر میسج دینا چاہ رہی ہے وہ کسی طرح بھی کشمیر کاز کے حق میں نہیں۔ وزیراعظم اقوامِ متحدہ کے فورم پر اس وقت بھی کشمیر کے کاز کو انتہائی احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مئی 2024 کے احتجاج کے بعد مہنگائی، بجلی کے بلوں اور ٹیکسوں پر کمی کے تمام مطالبات کو پورا کرنے پر اتفاق کیاگیا اور اس پر کافی حد تک عملدرآمد بھی یقینی بنایا گیا۔ ان رعایتوں میں آٹے پر سبسڈی متعارف کرانا، بجلی کی قیمتوں کو ہائیڈرو پاور ذرائع سے بجلی کی پیداواری لاگت سے قریب لانے کے لیے ایڈجسٹ کرنا اور حکمران طبقے کے لیے مخصوص کچھ فوائد کو ختم کرنا شامل تھا۔

(جاری ہے)

ان اقدامات کی حمایت کے لیے 23 ارب روپے کے مالی پیکیج کی منظوری بھی دی گئی تھی۔اور اس پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت انتہائی سنجیدگی سے کام کرتی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں اس ایکشن کمیٹی کا دوبارہ لاک ڈاؤن اور احتجاج کی دھمکی کسی صورت سمجھ سے بالاتر اور کسی ایسے ایجنڈے کی طرف اشارہ ہے جو آزاد کشمیر کو بحران کا شکار کرنے کی ایک سوچی سمجھی سازش کا تاثر پیش کررہی ہے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات