ریاست کو سیاست پر مقدم رکھنا وقت کی عین ضرورت ہے۔ خواجہ رمیض حسن

78 سال تک اشرافیہ نے ملک کو دونوں ہاتھوں لوٹا، امیر امیر تر اور غریب ،غریب تر ہوتا چلا گیاطبقاتی تقسیم نے لوگوں کو مایوسی سے دوچار کیا۔ رہنما ق لیگ

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 24 ستمبر 2025 17:12

ریاست کو سیاست پر مقدم رکھنا وقت کی عین ضرورت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان میں وسائل اور ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں صرف صحیح تعین کا انتخاب ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ
78 سال تک اشرافیہ نے ملک کو دونوں ہاتھوں لوٹا، امیر امیر تر اور غریب ،غریب تر ہوتا چلا گیاطبقاتی تقسیم نے لوگوں کو مایوسی سے دوچار کیا جس بنا پر دشمن نے فائدہ اٹھاتے ہوئے ففتھ جنریشن ہائبرڈ وار فئیر کی سازش اپناتے ہوئے عوام کو اپنے قومی اداروں اور پالیسی سازوں سے دور کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت بر سر اقتدار جماعتوں اور ان کے لیڈران کا فوکس عوامی محرومیوں کا خاتمہ ہونا چاہیے جس سے اس قائم شدہ خلا کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کو ریاست پر مقدم رکھنا وقت کی عین ضرورت ہے، شاہانہ پروٹوکول اور دکھاوا محرومیوں میں مزید اضافے کا باعث ہے۔