اسلام آباد کی باصلاحیت فنکارہ عروج الیاس نے آرٹ کی دنیا میں منفرد پہچان بنا لی

Ameer Hamza امیر حمزہ منگل 23 ستمبر 2025 14:14

اسلام آباد کی باصلاحیت فنکارہ عروج الیاس نے آرٹ کی دنیا میں منفرد پہچان ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2025ء )  اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی نوجوان فنکارہ عروج الیاس، Musawri by Arooj کے نام سے کمیشن اور کسٹم بیسڈ آرٹ کے شعبے میں تیزی سے نمایاں ہو رہی ہیں۔ حقیقت سے قریب پورٹریٹس، لوگو پینٹنگز، تجریدی آرٹ اور خطاطی ان کی پہچان بن چکے ہیں۔

(جاری ہے)

عروج الیاس کے فن پارے نہ صرف مختلف وزارتوں اور پولیس ڈیپارٹمنٹس کی زینت ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی کلیکشنز کا حصہ بن چکے ہیں۔ ان کی تخلیقی سوچ اور باریک بینی کو کلائنٹس بے حد سراہتے ہیں۔عروج الیاس کا کہنا ہے کہ فن صرف رنگ بکھیرنے کا نام نہیں بلکہ دلوں کو چھو لینے والا ذریعہ ہے۔ وہ نئی نسل کے فنکاروں کے لیے تحریک بن کر یہ ثابت کر رہی ہیں کہ پاکستانی ٹیلنٹ عالمی معیار سے کسی طور کم نہیں۔

متعلقہ عنوان :