وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف وزارتِ مذہبی امور اور ہم آہنگی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے انتہائی پرعزم ہیں۔ خواجہ رمیض حسن

سردار یوسف ماضی میں بھی میرٹ اور شفافیت پر عمل پیرا ہوتے نظر اتے رہے اور اب بھی اسی عزم کے ساتھ وزارت کو عوامی امنگوں کے مطابق چلارہے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 6 اکتوبر 2025 15:58

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف وزارتِ مذہبی امور اور ہم آہنگی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اکتوبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما و زائرین ایکشن کمیٹی کے چیئرمین خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ عمرہ و زیارات ٹور آپریٹرز حکومت پاکستان کی جانب سے جاری گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے زائرین کے لیے جدید اور ریپڈ سہولیات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزارتِ مذہبی امور تاریخ میں پہلی بار زائرین کے لئے جامع پالیسی لیکر آئی ہے جس میں مثبت سوچوں کو ہمکنار ہوکر اس پالیسی کو کامیاب بنانے میں انفرادی و اجتماعی کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردار یوسف ماضی میں بھی میرٹ اور شفافیت پر عمل پیرا ہوتے نظر اتے رہے اور اب بھی اسی عزم کے ساتھ وزارت کو عوامی امنگوں کے مطابق چلارہے ہیں