مریم کی دستک پروگرام عوامی خدمت میں پیش پیش

دستک پلیٹ فارم کے ذریعے اب تک شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی 10 لاکھ سے زائد درخواستیں نمٹائی جا چکی ہیں

بدھ 1 اکتوبر 2025 12:21

مریم کی دستک پروگرام عوامی خدمت میں پیش پیش
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اکتوبر2025ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے حکومتِ پنجاب کیلئے وضع کردہ مریم کی دستک پروگرام کے ذریعے عوام کو سرکاری خدمات فراہم کرنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ دستک پلیٹ فارم کے ذریعے جون 2024 سے اب تک شہریوں کی جانب سے 12 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جن میں سے 10 لاکھ سے زائد درخواستیں نمٹائی جا چکی ہیں جبکہ بقیہ1 لاکھ 64 ہزار سے زائد درخواستیں جلد نمٹا دی جائیں گی۔

یہ بات ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ خدمات کی بروقت فراہمی کیلئے ہزاروں نوجوان بطور دستک فسیلیٹیٹر رجسٹر ہو چکے ہیں جو شہریوں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فی الوقت مریم کی دستک پروگرام کے تحت پنجاب کے 40 اضلاع میں 76 سرکاری خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے جن میں ڈومیسائل، برتھ سرٹیفکیٹ، ایف آئی آر کی کاپی، فرد اور رجسٹری کی کاپی سمیت دیگر بنیادی خدمات شامل ہیں۔

شہری اب دفاتر کے چکر لگانے کے بجائے صرف 1202 پر کال یا دستک ڈور سٹیپ ڈیلیوری ایپ کے ذریعے یہ سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام نہ صرف عوام کیلئے  سرکاری خدمات کا حصول آسان بنا رہا ہے بلکہ وقت اور وسائل کی بچت کو یقینی بناتے ہوئے عوامی سہولت اور حکومتی کارکردگی میں نمایاں بہتری کا باعث بھی بن رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :