افغانستان میں عام انتخابات کے لیے ووٹروں کی رجسٹریشن جاری

پیر 16 اپریل 2018 15:43

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹروں کی رجسٹریشن جاری ہے، جہاںسات ہزار سے زائد پولنگ مراکز میں تقریباً 14 ملین ووٹروں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں رواں سال اکتوبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لئے قائم کئے گئے سات ہزار سے زائد پولنگ مراکز میں تقریباً 14 ملین ووٹروں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جائے گا اور اس میں دو ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

افغانستان میں پارلیمانی انتخابات متعدد مرتبہ تاخیر کا شکار ہو چکے ہیں اور اب ان کا انعقاد رواں برس اکتوبر میں ہو گا۔ افغان حکام کے مطابق جن مراکز پر ووٹروں کا اندراج ہو گا، انتخابات میں یہ افراد انہیں مراکز میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں جاری شورش اور طالبان کی کارروائیوں کے تناظر میں ووٹروں کی رجسٹریشن کے عمل کو کابل حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔