چاغی میں خسرے کی وباء پھلنے سے 5بچے جاں بحق ، متعدد کی حالت تشویشناک

پیر 16 اپریل 2018 16:30

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) چاغی میں خسرے کی وباء پھلنے سے 5بچے جاں بحق جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک ہوگئی محکمہ صحت کی ٹیمیں تاحال متاثرہ علاقے روانہ نہ ہوئیں تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے چاغی میں خسرے کی وباء پھیلنے کے نتیجے میں 5 بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد بچوں کی حالت جان لیوا مرض سے تشویشناک ہوچکی ہے لیکن تاحال محکمہ محت خواب خرگوش کا مزہ لے رہا ہے اور چاغی میں ہنگامی بنیادوں پر کوئی بھی محکمہ صحت کی ٹیم نہ پنچ سکی

متعلقہ عنوان :