پاکستان کی افواج یا عدلیہ یا قومی اداروں کے خلاف تقاریر پر پابندی ہونی چاہیے ،ْ نعیم الحق

پیر 16 اپریل 2018 17:33

پاکستان کی افواج یا عدلیہ یا قومی اداروں کے خلاف تقاریر پر پابندی ہونی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے سابق وزیر اعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی تقاریر نشر نہ کر نے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی افواج یا عدلیہ یا قومی اداروں کے خلاف تقاریر پر پابندی ہونی چاہیے کیونکہ اس سے ریاست کو نقصان پہنچتا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان میں سیاسی کشیدگی عروج پر پہنچ چکی ہے اور نواز شریف اس میں آگ میں تیل چھڑکنے کاکردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ لاہور ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے بعد نواز شریف کے آگ لگانے کی کوشش قابو میں آجائے گی۔انہوںنے کہاکہ پیمرا کا کام ہے کہ میڈیا میں پاکستان کی ساکھ اور قومی مفادات کو نقصان پہنچانے والے بیانیے کو روکے اور یہ کام ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ کے ججز صاحبان نہیں کرسکتے۔

متعلقہ عنوان :