انتخابی حلقے کے ووٹ دوسرے حلقے میں شامل کرنے کا معاملہ،عدالت نے 14 مئی کو دلائل طلب کر لئے

پیر 16 اپریل 2018 17:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلی سندھ غوث علی کی انتخابی حلقے کے ووٹ دوسرے حلقے سے متعلق درخواست پر 14 مئی کو دلائل طلب کرلیئے۔ دو رکنی بینچ کے روبرو انتخابی حلقے کے ووٹ دوسرے حلقے میں شامل کرنے سے متعلق سابق وزیر اعلی سندھ غوث علی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا حکومت سندھ نے میرے حلقے کے ووٹر کو تحصیل خیر پور سے تحصیل کنگری میں غیر قانونی شامل کیا ہے۔ حکومت نے مجھے شکست دینے کے لئے گاڑھی نوری کا پورا علاقہ کنگری تحصیل میں شامل کردیا ہے۔ یہ پری پول رگننگ ہے۔ حکومتی وکیل نے درخواست کی مخالفت کردی۔ عدالت نے 14 مئی کو دلائل طلب کر لئے۔

متعلقہ عنوان :