یہودی آباد کار کی گاڑی کی ٹکرسے زخمی معمر فلسطینی دم توڑ گیا

پیر 16 اپریل 2018 18:08

بیت لحم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں دو ماہ قبل یہودی آباد کار کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا معمر فلسطینی سوموار کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق 65 سالہ عودہ حسین ملش کو ایک یہودی آباد کار نے اپنی گاڑی کی ٹکر سے دو ماہ قبل زخمی کردیا تھا۔زخمی فلسطینی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دو ماہ تک مسلسل موت وحیات کی کشمکش میں رہا۔ بیت لحم میں طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملش کی جان بچانے کی پوری کوشش کی گئی مگر اس کے زخم اتنے گہرے تھے کہ وہ جاں برنہ ہوسکا۔ وہ مسلسل بے ہوش رہا ہے۔ گذشتہ شب وہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :