
پاک چین تعلیمی ادارں کے درمیان تعاون زرعی انقلاب برپا کردے گا، گورنر سندھ
پیر 16 اپریل 2018 18:11

(جاری ہے)
ملاقات میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ ، تحقیق پر بھرپور توجہ ، جامعات کی ترقی ،طلبہ وطالبات کو نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقعوں کی فراہمی ، عصر حاضر ، قومی تقاضوں اور علمی ضروریات کے مطابق نصاب کی تیاری ، وفاقی حکومت کے بھرپور تعاون سمیت اہمیت کے حامل دیگر امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
چانسلر محمد زبیر نے مزید کہا کہ اولیائے کرام ، صوفیائے کرام اور بزر گان دین کی سرزمین سندھ قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے ساتھ ساتھ زرعی اہمیت کی حامل بھی ہے جہاں پر زراعت کے شعبہ پر کام کی بہت زیادہ گنجائش ہے ، صوبہ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ تحقیق کے ضمن میں وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی تاکہ صوبہ کو عصر حاضر کی تحقیق کے مطابق ترقی سے ہمکنار کیا جا سکے ، صوبہ کے نوجوان با صلاحیت ، محنتی اور وژنری ہیں ضرورت اس امر کی ہے ان کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جا سکے اس ضمن میں سندھ ایگری کلچر یونیورسٹی زراعت کے شعبہ کو عصر حاضر کے مطابق ترقی دینے ،زراعت سے متعلق اعلیٰ تعلیم کے فروغ ، زرعی شعبہ میں بھرپور تحقیق اور صوبہ کی زرعی زمین سے بھرپور استفاد ہ حاصل کرنے کے لئے قومی تقاضوں اور ملکی ضروریات کے مطابق بھرپور اقدامات یقینی بنا رہی ہے جو کہ قابل تحسین ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عصر حاضر میں زراعت میں جدت آنے سے اس کی اہمیت بہت بڑھ چکی ہے ، بیج پر ریسرچ سے فصلوں کی کاشت میں ہو شربا اضافہ یقینی ہو گیا ہے ، عالمی منڈی میں پاکستانی زراعت کو مسابقتی حیثیت دینے کے لئے تحقیق پر انحصار بہت بڑھ گیا ہے ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے استفاد ہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی جدت کے لئے مزید تحقیق پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے اس ضمن میں جامعات کلیدی اہمیت کی حامل ہیں ۔ ملاقات میں وائس چانسلر نے گورنرسندھ کو جامعات کی کارکردگی ، چین کے انسٹیٹیوٹ سے معاہدہ ، طلبہ و طالبات کو نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقعوں کی فراہمی ، نصاب کی تیاریوں سمیت دیگر امورسے تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ زرعی یونیورسٹی زراعت کے شعبہ کو نئی جدت دینے کے لئے تحقیق پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ، اعلیٰ تعلیم کے فروغ سے شعبہ زراعت کو مزید فروغ حاصل ہو رہا ہے ، نئی ٹیکنالوجی پر انحصار سے زرعی شعبہ میں زبردست تبدیلی دیکھی جارہی ہے ، صوبہ کے سب سے بڑے ضلع تھر کی زمین کو قابل کاشت بنانے کے لئے چین کے انسٹیٹیوٹ کے ساتھ تعاون اہم سنگ میل ثابت ہوگا ۔مزید اہم خبریں
-
ٹرمپ ٹیرفس اعلان: یورپی یونین کی نگاہیں فوری تجارتی معاہدے پر
-
حکومتی اور دفاعی اداروں پر بھارتی سائبر حملوں کا خدشہ، ایڈوائزری جاری
-
مون سون کا تاریخی سپیل، لاہور میں تقریباً 8 گھنٹے لگاتار بارش کا نیا ریکارڈ بن گیا
-
حمیرا اصغر کی لاش وصول کرنے کیلئے کس رشتے دار نے رابطہ کیا؟ پولیس کا انکشاف
-
مصنوعی ذہانت کو ماحول دوست بنانے پر یونیسکو کی تجاویز جاری
-
ٹیکساس سیلاب: آفات بارے بروقت آگہی کے نظام کی اہمیت اجاگر، ڈبلیو ایم او
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں کار اور ٹرک کا خوفناک تصادم، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
-
ملک بھر میں طوفانی بارشیں، نشیبی علاقے زیرآب، لاہور میں سیلابی صورتحال
-
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
-
وہ چار افریقی جن کے پاس براعظم افریقہ کی نصف سے بھی زیادہ دولت ہے
-
بلاول بھٹو کی بھارتی نوجوانوں سے اپیل: اپنی حکومت کی غلط بیان بازی کو مسترد کردیں
-
جنوبی ایشیا: خون کی کمی سے خواتین کی صحت اور معاشی مستقبل کو خطرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.