انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے ایم کیو ایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر رئیس مما کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

پیر 16 اپریل 2018 18:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے ایم کیو ایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر رئیس مما کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو ایم کیو ایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر رئیس مما کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم کے مبینہ ٹارگیٹ کلر رئیس مما کو انسداد دہشتگردی عدالت کے منتظم جج کے سامنے پیش کیا گیا۔ عدالت نے رئیس مما کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ رئیس مما پر ٹارگیٹ کلنگ اسلحہ اور بھتہ خوری ، کے مقدمات درج ہے۔