ایک تنظیم فوج کیخلاف بات کررہی ہے،ہم فوج کیساتھ ہیں،عمران خان
اس میں فوج کا قصورنہیں،فوج بھیجنےوالوں کاقصورہے،پاک فوج کیخلاف پختونوں کواکسانا پاکستان کیخلاف دشمنی ہے، ہماری فوج ہے توہم محفوظ ہیں۔مردان میں عوامی جلسے سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ پیر 16 اپریل 2018 18:17
(جاری ہے)
لیکن مولانا عمران خان کے ساتھ نہیں آسکتے۔ مولانا کو پتا کہ اس نے جتنا فائدہ اٹھانا تھا اٹھالیا ہے۔
کشمیر میں ظلم ہورہا ہے جبکہ کشمیر کمیٹی کا چیئرمین دنیا کاچکر لگا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 29تاریخ کو میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ یہاں سے کتنے لوگ جائیں گے۔مینار پاکستان پر29تاریخ کا پاکستان کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دھرنے میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں لوگ آئے۔ ہم نے 126دن کادھرنا دیا وہ پاکستان کی جمہوریت کیلئے تھا۔انہوں نے کہاکہ مینارپاکستان بلانے کا ایک مقصد ہے کہ ملک کے سارے لٹیرے اکٹھے ہوگئے ہیں۔اداروں پرحملے کررہے ہیں۔سپریم کورٹ پرحملے کررہے ہیں۔سپریم کورٹ کے جج کے گھر میں گولیاں چلائی گئیں۔جے آئی ٹی کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔واجد ضیاء سن لوساری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔29تاریخ کولوگ دیکھیں گے قوم عدلیہ اور انصاف کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ چورلٹیرے پاکستان کاپیسا چوری کرکے باہرلے کرگئے ہیں۔منی لانڈرنگ پہلے کرپشن کے ذریعے پیسا چوری کرو۔پھر چوری کا پیسا ملک سے باہرلے جاؤ۔پہلے چوری کا پیسا باہرلے کرجانا ،پھر قرضے لینے پڑتے ہیں۔پھر قرضوں کی قسطیں دینا پڑتی ہیں ۔جس سے مہنگائی بڑھ جاتی ہے۔ڈیزل ،آئل اور تمام چیزوں پرٹیکس دینا پڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے بچے ارب پتی بن گئے ہیں۔اسفند یار بھی کہتا ہے کہ ہم جمہوریت بچا رہے ہیں۔اچکزئی جتنا دونمبر نکلا وہ بھی جمہوریت بچا رہا ہے۔زرداری بھی جمہوریت بچا رہا ہے۔مجھے کیوں نکالا وہ بھی جمہوریت بچا رہے ہیں۔میاں صاحب کوکیوں نکالا کیوں کہ تم 300ارب چوری کرکے باہر لے گئے ہو۔تین بار وزیراعظم بنا لیکن چار بار نااہل ہوگیا ہے۔نوازشریف نے ریکارڈ قائم کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ججز صاحبان آپ نے گھبرانا نہیں،پوری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے۔93ء میں پیپلزپارٹی الیکشن جیتتی ہے پھر جیل سے وزیراعظم ہاؤس ،اسی طرح 96ء میں پھر جیل سے وزیراعظم ہاؤس آگئے۔مجھے ایک نیا پاکستان نظرآرہا ہے جہاں سب قانون کے سامنے کھڑے ہوں گے۔عمران خان نے کہا کہ چاروں وزراء اعلیٰ میں سب سے زیادہ پروٹوکول شوبازشریف ،ڈرامابازشریف کاہے اس کے ساتھ سب سے زیادہ گاڑیاں چلتی ہیں۔دوسرے نمبر پرسندھ ، تیسرے نمبر پربلوچستان اور چوتھے نمبر پرہمارا ملنگ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا پروٹوکول ہے۔کیونکہ ہم عیاشیاں نہیں کرتیں۔چیلنج کرتا ہوں کہ کوئی مجھے بتائے کہ ایک فیکٹری لگائی ہو؟ ایک نوکرلگوایا ہو؟ عمران خان نے کہا کہ جن لوگوں نے سینیٹ الیکشن میں ضمیر بیچا ہے ۔ان کیخلاف ایکشن لیں گے۔الیکشن ہارنا منظور ہے لیکن ضمیرفروشوں کوپی ٹی آئی میں نہیں رکھنا۔عمران خان نے کہا کہ ایک تنظیم فوج کیخلاف بات کررہی ہے،ہم فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ فوج کا قصور نہیں ہے اس کا قصور فوج کوبھیجنے والوں کا ہے۔ فوج نے تواپنا کام کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ قبائلی علاقوں میں فوج نہ بھیجی جائے۔ امریکہ کی جنگ میں شامل ہونے کا غلط فیصلہ تھا۔انہوں نے کہاکہ جو بھی پاک فوج کیخلاف پختونوں کواکسا رہا ہے وہ پاکستان کیخلاف دشمنی کررہا ہے۔ہماری فوج کے باعث ہم محفوظ ہیں۔فاٹا میں لوگوں کے کاروباراور گھرتباہ ہوئے۔اس کوٹھیک کرنے کا ایک طریقہ ہے کہ پختونخواہ اور قبائلی علاقوں کوفوری ضم کردیا جائے۔ تاکہ فاٹا میں ترقی کا عمل شروع کیا جاسکے۔ خیبرپختونخواہ اور فاٹا کا انضمام مولانا فضل الرحمن اور اچکزئی نے ضم نہیں ہونا دیا۔انہوں نے نوازشریف کوبتایا کہ اگرفاٹا ضم ہوگیا توپی ٹی آئی الیکشن جیت جائے گی۔ ہمارے14 یا 17ایم پی ایزنےضمیربیچا،انہیں پارٹی سے نکالیں گے،ضمیرفروشوں کی تحریک انصاف میں کوئی جگہ نہیں۔مزید اہم خبریں
-
شیخ رشید کا زرداری پر الزام کا کیس، وکلاء کی استدعا پر ماعت ملتوی
-
ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کیس: پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
امریکی دباؤ ایران پائپ لائن معاہدہ پورا کرنے نہیں دے رہا: وزیردفاع
-
امریکا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں رکاوٹ ہے‘18ارب ڈالرکا ہرجانہ ادانہیں کرسکتے. خواجہ آصف
-
بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 22876مقدمات درج،22391ملزمان گرفتار
-
خیبرپختونخوا ہ ہائوس دہشتگردوں اور شرپسندوں کا اڈا بن چکا ہے‘ عظمی بخاری
-
سپیکر قومی اسمبلی کا پارلیمنٹ سے گرفتار پی ٹی آئی اراکین کو رہا کرنے کا حکم
-
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے متعدد لیڈر گرفتار
-
غزہ جیسی اموات اور تباہی کہیں نہیں دیکھی. انتونیوگوتریس
-
پارلیمنٹ کے اندر گھس کر اراکین کو گرفتار کیا گیا تو باقی کیا بچا؟. پیپلزپارٹی
-
پارلیمنٹ کے اندر ارکان کو گرفتار کرنا نامناسب ہی: شیخ رشید
-
اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں دھوکہ دیا، کسی بھی فریق سے مذاکرات کے دروازے بند کر رہا ہوں، عمران خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.