
ملک کے سارے لٹیرے اکٹھے ہوکر اداروں پر حملہ کررہے ہیں ،ْقوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے ،ْعمران خان
ہماری پارٹی کے کچھ لوگوں نے ضمیر بیچا ،ْانہیں پارٹی سے نکال دینگے ،ْ نوازشریف تین مرتبہ وزیراعظم بنے ہیں اور چار مرتبہ نااہل ہوئے، پھر بھی پوچھتے ہیں مجھے کیوں نکالا ،ْقبائلی علاقوں کے لوگوں کے مسائل کا حل فاٹا اورپختونخوا کا انضمام ہے ،ْفضل الرحمان اور اچکزئی نے پی ٹی آئی کے خوف سے فاٹا اور خیبرپختونخوا کا انضمام نہیں ہونے دیا ،ْساری مسلم دنیا میں آگ لگی ہے، فوج نہ ہو تو باقی مسلم دنیا میں جو تباہی مچی ہے یہاں بھی مچے گی ،ْ چیئر مین تحریک انصاف کا جلسہ سے خطاب
پیر 16 اپریل 2018 18:45

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک کے سارے لٹیرے اکٹھے ہوگئے ہیں، یہ لٹیرے اداروں پر حملہ کررہے ہیں، یہ عوام کا پیسا چوری کرکے باہر لے گئے ہیں، یہ لوگ پاناما جے آئی ٹی ممبران کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں لیکن واجد ضیاء ! پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج کے گھر پرگولیاں چلائی گئیں، قوم اپنی عدلیہ اور انصاف کے ساتھ کھڑی ہے، پوری قوم خوش ہے کہ ہماری عدلیہ نے طاقتور وزیراعظم کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ ہماری پارٹی کے کچھ لوگوں نے ضمیر بیچا، اب انہیں پارٹی سے نکالیں گے، ضمیر فروشوں کوتحریک انصاف میں نہیں رکھیں گے، ہمارے 14 یا 17 ایم پی ایز نے ضمیر بیچا، انہیں پارٹی سے نکالیں گے۔عمران خان نے کہا کہ نوازشریف تین مرتبہ وزیراعظم بنے ہیں اور چار مرتبہ نااہل ہوئے، پھر بھی پوچھتے ہیں مجھے کیوں نکالا۔انہوںنے کہاکہ قبائلی علاقوں کے لوگوں کے مسائل کا حل فاٹا اورپختونخوا کا انضمام ہے، اگرفاٹا اور خیبرپختونخوا کا انضمام ہوا تو ہم فاٹا میں ترقیاتی کام کراسکیں گے، فضل الرحمان اور اچکزئی نے پی ٹی آئی کے خوف سے فاٹا اور خیبرپختونخوا کا انضمام نہیں ہونے دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم فاٹا کوخیبرپختونخوا میں ضم کریں گے ،ْ ہم اپنے قبائلی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی قبائلیوں کی محرومیاں دور کریگی ،ْ فاٹا کا خیبرپختونخوا سے انضمام ہوا تو ہم فاٹا میں اسکولز بنائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ آج کل ایک تنظیم پاک فوج کے خلاف بات کررہی ہے، میں پہلے دن سے امریکا کی جنگ کا مخالف ہوں، قبائلی علاقے میں فوج نہیں بھیجنی چاہیے تھی، لیکن اس میں فوج کا قصور نہیں بلکہ اس کا قصور ہے جس نے فوج قبائلی علاقوں میں بھیجی تھی، فوج نے تو اپنا کام کرنا تھا، یہ پہلے امریکا کی جنگ تھی اب تو اپنی جنگ ہوگئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ جب ہم نے فوج بھیج دی اور امریکا کی جنگ لڑے، اس سے قبائلیوں کا نقصان ہوا، لوگ مارے گئے، لاپتہ ہوگئے، کاروبار گھر تباہ ہوگئے۔ چیئر مین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستانی فوج کے خلاف باتیں کرنے والے پاکستان سے دشمنی کررہے ہیں، ہماری فوج ہمیں بچاتی ہے، ساری مسلم دنیا میں آگ لگی ہے، فوج نہ ہو تو باقی مسلم دنیا میں جو تباہی مچی ہے یہاں بھی مچے گی۔عمران خان نے کہا کہ دھرنوں سے قوم میں شعورآیا، پہلے جدھر اقتدار ادھر عدلیہ ہوتی تھی لیکن اب ملکی تاریخ میں پہلی عدلیہ نے ملک کے طاقتور وزیراعظم کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں سعودی عرب کیساتھ رمضان المبارک کا آغاز نہیں ہو گا؟
-
پنجاب کابینہ نے انڈسٹری کیلئے ” زیرو ٹائم ٹو سٹارٹ پالیسی“ کی منظوری دے دی
-
پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے نصف تعلیمی سال ضائع
-
اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی تقسیم نے بنچ اور بار میں خطرناک تقسیم پیدا کردی
-
تارکین وطن کی ایک اور کشتی غرق: متعدد پاکستانی ہلاک
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور یو اے ای کے صدر محمد بن زید النہیان میں ملاقات ، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم شہباز شریف کی بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا کی چیئرپرسن برائے صدارت سے ملاقات
-
پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی، عالمی فہرست جاری
-
کیپسٹی چارجز میں کمی،کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان،سماعت (کل) ہوگی
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا غیر رجسٹرڈ تمام مائنز کی فوری رجسٹریشن کرنے کا حکم
-
ایاز صادق نے قومی اسمبلی کو جعلی قرار دینے ،جج کی جانب سے ایوان بارے ریمارکس کو ناقابل قبول قرار دیدیا
-
وزیراعظم سے معروف امریکی کاروباری شخصیت و سرمایہ کارجینٹری بیچ کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.