پاکپتن،پولیس تھانہ صدر نے متعدد وارداتوں میں ملوث بین الضلاعی گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا

پیر 16 اپریل 2018 19:36

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) پولیس تھانہ صدر نے متعدد وارداتوں میں ملوث بین الضلاعی گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا،پولیس تھانہ صدر نے میری سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے متعدد وارداتوں میں ملوث بین الضلاعی تین رکنی گینگ کے دو ارکان جبار اور محمد علی کو گرفتار کرلیا جنہوں نے پل باہمنی کے قریب رائو شاکر سے 1 لاکھ اور 32 ہزار روپے اسلحہ کی نوک پر چھین لیا تھا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایس ایچ اوتھانہ صدر اطہر رشید نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان اوکاڑہ،دیپالپور،بہاولنگر، چکبیدی اور اسکے گردونواح کے علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے،پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 44 بور رائفل،30 بور پسٹل ،3 عدد 125 موٹرسائیکل برآمد کرکے ملزمان کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :