
پاکپتن،لو میرج کرنے پر لڑکی کے ورثاء نے دولہے کو قتل کرنے کی نیت سے اغواء کرلیا
زنجیروں میں جکڑ کر مویشیوں کے ساتھ باندھ کر تشدد، طلاق دینے پر دبائو، پولیس نے کاروائی کے دوران نوجوان کو بازیاب کروالیا
پیر 16 اپریل 2018 19:36
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ نواحی قصبے قبولہ کے علاقہ فرید شاہ کے رہائشی نوجوان محمد خاں نے ڈھپئی کے علاقہ کی رہائشی خاتون امانت بی بی سے لومیرج کررکھی تھی جس پر امانت بی بی کے بھائی ذاکر نے اپنے 6 ساتھیوں کے ہمراہ محمد خاں کے گھرسے محمد خاںکو ہیلے بہانے سے اپنے ساتھ باہر لے جاکر اغواء کرلیا جس کے بعد ملزمان محمد خاں کو تھانہ شبھور کے علاقے میں لے گئے جہاں پر ملزمان نے محمد خاں کو زنجیروں میں جکڑ کرمویشیوں کے ساتھ باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا ا ور طلاق دینے کا مطالبہ کیا،طلاق نہ دینے پر قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔
جس پر محمدخاں کی والدہ منیراں بی بی نے تھانہ قبولہ میں اپنے بیٹے کے اغواء کا مقدمہ درج کروادیا۔ پولیس تھانہ قبولہ نے انویسٹی گیشن انچارج محمد وقاص کی سربراہی میں تھانہ شبھور کے علاقہ میں چھاپہ مار کر نوجوان کو بازیاب کروالیا ۔پولیس ٹیم کے ریڈ پر ملزمان نے نوجوان کومویشیوں کے زنجیروں سے جکڑ کر باندھا ہوا تھا۔مزید قومی خبریں
-
نارووال میں شادی میں 20 لاکھ روپے کے نوٹ نچھاور کر دیئے گئے
-
ملک بھر میں نومبر کے دوران عسکریت پسندوں کے حملوں میں 34 فیصد اضافہ ریکارڈ
-
امن و امان کی خراب صورتحال، گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں سیاسی سرگرمیوں کو مشکل قرار دے دیا
-
چلاس میں بس پر فائرنگ کا مقدمہ درج، 6 افراد گرفتار
-
ایم کیو ایم اور ن لیگ کا اتحاد صفر جمع صفر کے مترادف ہے، اس بار بھی پی پی مخالفین کو الیکشن میں شکست ہو گی،شرجیل میمن
-
پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دیدی
-
آنے والے دنوں میں اہم امریکی عہدیدار پاکستان کے دورے کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ
-
عمران نے اپنی کرسی زرداری کے تراشے ہیرے کے حوالے کردی، خواجہ آصف
-
}لاہور میں 3 روز سے لاپتہ شخص کی بریف کیس سے گردن کٹی لاش برآمد
-
وفاقی حکومت نے گستاخانہ ،فحش اور ریاست مخالف مواد رکھنے والی 219ویب سائیٹس کو بلاک کر دیا
-
اٹھارہویں ترمیم ،مسلم لیگ (ن )کے اعتراف سے بلی تھیلے سے باہر نکل آئی ہے، فیصل کریم کنڈی
-
میٹرو بس انتظامیہ بھی بجلی چوری میں ملوث نکلی، جرمانہ عائد کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2023, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.