ساہیوال: ہائی سٹریٹ پر سالگرہ تقریب کے موقع پر دوستوں میں پھڈا

فائرنگ سے ایک راہگیر نوجوان گولیاں لگنے سے زخمی، شہر میں خوف و ہراس، شہری پریشان

پیر 16 اپریل 2018 20:03

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) ہائی سٹریٹ پر سالگرہ تقریب کے موقع پر دوستوں میں پھڈا جس کے بعد فائرنگ ایک راہگیر نوجوان گولیاں لگنے سے زخمی خوف و ہراس کے باعث شہری پریشان ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 11بجے درجن سے زائد نوجوان ہائی سٹریٹ پر ٹینکی چوک کے قریب ایک فاسٹ فوڈ والے ہوٹل بالائی منزل پر آئے اور اپنے دوست کی سالگرہ تقریب میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس دوران ایک دو سرے کو مذاق پر پھڈا ہو گیا جس پر دونوں گروپوں کے نوجوان جناح سٹریٹ پر آگئے اور ایک دو سرے پر فائرنگ شروع کر دی اور میدان جنگ بن گیا اس فائرنگ کی زد میں آکر کسی بات پر وہ الجھ پڑے اور ہوٹل سے باہر مین روڈ ہائی سٹریٹ پر آکر جھگڑنے لگے اور ایک نوجوان فائرنگ کرنے لگا جس کے نتیجہ میں ایک گولی د وسرے نوجوان کی ٹانگ میں لگی اور وہ شدید زخمی ہو گیا جسے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا ۔ فائرنگ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی تاہم کوئی بھی ملزم ابھی تک گرفتارنہیں ہو سکا ۔

متعلقہ عنوان :