تحریک انصاف حکومت سیف الرحمن نامی کسی فرنٹ مین کو بنک آف خیبر کا نیا ایم ڈی تعینات کرنا چاہتی ہے، سینیٹر بہرہ مند تنگی

پیر 16 اپریل 2018 20:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے رہنما سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سیف الرحمن نامی کسی فرنٹ مین کو بنک آف خیبر کا نیا ایم ڈی تعینات کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے نئے تمام سرکاری اداروں میں یکم اپریل سے کسی بھی قسم کی بھرتی پر پابندی عائد کی ہے مگر نیازی اینڈ کمپنی نے بنک آف خیبر میں نئی تعیناتی کرکے نہ صرف قانون کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ اپنی کرپشن ، لوٹ مار اور گھپلوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا کہ بنک آف خیبر پچھلے تین سالوں سے سابق ایم ڈی شمس القیوم کی غیرقانونی تعیناتی کی وجہ سے تنازعات کا شکار رہا ہے۔ سینیٹر بہرہ مند نے کہا کہ بنک آف خیبر کے نئے ایم ڈی کی تعیناتی انتہائی مشکوک ہے کیونکہ پی ٹی آئی کی حکومت بنک کے سینیئرافسروں کو نظرانداز کرکے سیف الرحمن نامی شخص کو بطور ایم ڈی تعینات کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ سینیٹر بہرہ مند نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنے آخری دنوں میں اپنے کسی فرنٹ مین کو تعینات کرنا چاہتی ہے تاکہ پچھلے پانچ سالوں میں غیرقانونی بھرتیاں اور گھپلے ہوئے ہیں ان پر پردہ ڈالا جا سکے۔۔۔۔طارق ورک

متعلقہ عنوان :