پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال بہتر نہیں ، اقلیتوں ، صحافیوں کیخلاف تشدد میں اضافہ ہوا ، ایچ آر سی پی
. دنیا بھر میں اسکول سے باہر رہنے والے بچوں کی تعداد پاکستان میں سب سے زیادہ رہی اور پرائمری اسکولوں میں 56 لاکھ جبکہ سیکنڈری اسکولوں میں 55 لاکھ بچے تعلیم حاصل نہیں کرسکے، انسانی حقوق تنظیم میں خواتین پر جنسی حملوں کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھا گیا، اس طرح کے کیسز کی رجسٹریشن میں بڑی حد تک اضافہ ہوا، منتخب وزیر اعظم کو عہدے سے ہٹایا گیا، تاہم آرٹیکل 62 کے تحت نواز شریف کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ اہم ہے ، رپورٹ
پیر 16 اپریل 2018 20:26
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق صوبائی سطح پر سندھ نے سب سے زیادہ جبکہ خیبرپختونخوا نے دوسرے نمبر پر قانون سازی کی۔
انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے ایک اور منتخب وزیر اعظم کو عہدے سے ہٹایا گیا، تاہم آرٹیکل 62 کے تحت نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے فیصلے کو اہم ترین قرار دیا گیا۔اس کے علاوہ بتایا گیا کہ سال 2017 میں وکیلوں اور ججوں کے درمیان کشیدگی میں شدت آئی اور گزشتہ برس عدالتوں میں 3 لاکھ 33 ہزار 103 مقدمات زیر التوا رہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2017 میں 63 لوگوں کو پھانسی دی گئی، جن میں سے 43 کو سزا فوجی عدالتوں کی جانب سے سنائی گئی تھی جبکہ ان میں سے سوشل میڈیا پر مذہب کی تضحیک کے الزام میں پہلی مرتبہ ایک شخص کو سزائے موت سنائی گئی۔ ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹ کے مطابق سال 2017 میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی جبکہ جیلوں کی بات کی جائے تو ملک کی مختلف جیلوں میں 8 ہزار 395 قیدیوں کی گنجائش کی جگہ پر 10 ہزار 811 قیدی رکھے گئے۔رپورٹ کے مطابق 2017 میں صحافیوں اور بلاگرز کو دھمکیوں، حملوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انہیں اغوا بھی کیا گیا جبکہ میڈیا مجموعی طور پر حملوں کا نشانہ رہا۔اس کے علاوہ 2017 میں اقلیتوں کے خلاف تشدد میں کمی واقع نہیں ہوئی اور لوگوں کو خاموش کرانے کے لیے توہین مذہب کے قانون کا استعمال جاری رہا جبکہ توہین رسالت کے معاملے پر پرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستانی پاسپورٹ دنیا بھر میں سفر کرنے کے حوالے سے دوسرا ناپسندیدہ پاسپورٹ رہا، تاہم حکومت پاکستان نے خواجہ سراؤں کو پاسپورٹ کا اجرائ کیا، اس کے ساتھ ساتھ سال 2017 کی مردم شماری میں پہلی مرتبہ خواجہ سراؤں کا خانہ شامل کیا گیا۔ایچ آر سی پی کی رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ آئندہ انتخابات کے لیے تاحال ایک کروڑ 20 لاکھ خواتین کو بطور ووٹر رجسٹر نہیں کیا گیا۔رپورٹ میں صحت کے مسائل پر بھی اعداد و شمار جاری کیے گئے اور بتایا گیا کہ 2017 میں پاکستان پولیو کی منتقلی کو مکمل طور پر روکنے میں ناکام رہا، اس کے ساتھ دنیا بھر میں تپ دق (ٹی بی) کی شرح میں پاکستان سر فہرست رہا۔اس کے علاوہ تھیلیسیمیا اور ایڈز کے پھیلاؤ میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ میں بھی پاکستان دوسرے نمبر پر رہا۔رپورٹ کے مطابق ملک میں 3 کروڑ سے زائد بالغ افراد شوگر کے مرض میں مبتلا رہے جبکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے شدید خطرات سے دوچار ممالک کی فہرست میں بھی شامل رہا۔انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان دنیا بھر میں پانی کے استعمال میں چوتھے نمبر پر ہے اور پاکستان کی 36 فیصد آبادی کو پینے کے صاف پانی تک رسائی ہے جبکہ 2025 تک پاکستان کو پانی کے مکمل خاتمے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جبکہ اس خطرے کے باوجود کوئی پالیسی اور جامع منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔تعلیم کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں اسکول سے باہر رہنے والے بچوں کی تعداد پاکستان میں سب سے زیادہ رہی اور پرائمری اسکولوں میں 56 لاکھ جبکہ سیکنڈری اسکولوں میں 55 لاکھ بچے تعلیم حاصل نہیں کرسکے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں افغان شہریوں کی تعداد 25 لاکھ سے زائد رہی، جس میں 10 لاکھ سے زائد غیر رجسٹر مہاجرین شامل تھے جبکہ 2017 میں پاک افغان تعلقات کے اتار چڑھاؤ کے باعث افغان مہاجرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اس کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش میں محصور ڈھائی لاکھ پاکستانیوں کی تکالیف کے ازالے کے لیے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2017 میں مشتعل ہجوم کے حملوں میں اضافہ ہوا، تاہم دہشت گردی کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں میں کمی آئی۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخوا ہائوس دہشت گردوں اور شرپسندوں کا اڈا بن چکا ہے: عظمی بخاری
-
یورپی عدالت برائے انصاف کے گوگل اور اپیل کے خلاف فیصلے
-
بیرسٹر گوہر رہا، مقدمے سے ڈسچارج کر دیا گیا
-
خواجہ آصف کا امریکی دباوپر پاک ایران گیس لائن روکنے کا اعتراف لمحہ فکریہ ہے
-
بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا 76واں یوم وفات11 کل منایا جائیگا
-
آزمائش کا وقت آ جائے تو عزت سے گرفتاریاں دینی چاہئیں، خواجہ آصف
-
وزیرداخلہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے صدر کی ملاقات ،ملکی صورت حال پرگفتگو
-
پی ٹی آئی اراکین خواتین کے باتھ روم میں چھپے ہوئے تھے
-
جس نے پارلیمنٹ پر دھاوا بولا، جہاں جہاں سے آرڈر آیا، اٴْن پر آرٹیکل 6 لگائیں، علی محمد خان
-
حکومت بوکھلا کر پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کر رہی ہے ، حلیم عادل شیخ
-
اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی فریق سے بھی مذاکرات کے دروازے بند کرنے کا اعلان
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا آئی جی اسلام آباد کو گرفتار ارکان قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.