میٹروپولیٹن کارپوریشن کو بڑا مالیاتی دھچکا، محکمہ خزانہ کا صوبائی مالیاتی ایوارڈکی مدمیں ترقیاتی بجٹ دینے سے انکار

پیر 16 اپریل 2018 20:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) میٹروپولیٹن کارپوریشن کوبڑامالیاتی دھچکا، محکمہ خزانہ نے صوبائی مالیاتی ایوارڈکی مدمیں ترقیاتی بجٹ دینے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ کاصوبائی مالیاتی ایوارڈکی مدمیں ترقیاتی بجٹ دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ محکمہ فنڈزکٹوتی کے حوالے سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کا آگاہ کردیا۔

۔

(جاری ہے)

ترقیاتی فنڈزکی کٹوتی سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے منصوبے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو7ماہ کے ترقیاتی فنڈزکی مد میں 31 کروڑ نہیں مل سکیں گے۔ دوسری جانب محکمہ خزانہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو ماہانہ 4 کروڑ 37 لاکھ دینے کا پابند ہے لیکن محکمہ خزانہ نے نومبر، دسمبر 2017ء ،جنوری 2018ء ،فروری،مارچ، اپریل فنڈزنہ دیئے۔ مئی اورجون تک کیترقیاتی فنڈز دینے سے بھی انکار کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :