پی ٹی آئی کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ،گل بادشاہ

آئندہ انتخابات میں جماعت ملک بھر میں کلین سویپ کرے گی ،صوبائی رہنما

پیر اپریل 20:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما گل بادشاہ نے کہا ہے کہ روز بروز پی ٹی آئی کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے اور آنے والے انتخابات میں پی ٹی آئی ملک بھر میں کلین سویپ کرے گی اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام اب باشعور ہوچکے ہیں اور اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنا اچھی طرح جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انتہائی کم عرصے میں عوام کے دلوں میں جگہ بنائی اور پی ٹی آئی کی حکومت کے بہترین اقدامات سے عوام کو بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم ہورہی ہیں اور ان کی مشکلات میں کمی آئی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے انتخابات میں بھی پی ٹی آئی بڑی کامیابی حاصل کرکے اقتدار میں آئے گی اور عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلوائے گی انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ آنے والے الیکشن کی بھرپور تیاری کریں۔