ڈاکو پولیس اہلکاروں سے ایک لاکھ بیس ہزار کی رقم و سرکاری رائفل چھین کر فرار

پیر 16 اپریل 2018 20:57

قصور۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) چھانگا مانگا کے قریب ڈاکوئوں نے سرکاری گاڑی پر سوار تین پولیس اہلکاروں سے ایک لاکھ بیس ہزار کی رقم اور سرکاری رائفل چھین لی ،تفصیل کے مطابق پولیس کانسٹیبلان محمد طاہر ، محمد آصف اور محمد یوسف سرکاری گاڑی پر بھوئے آصل سے ملزم لیکر چھانگا مانگا آ رہے تھے ، جب وہ بلاک نمبر 2کے قریب پہنچے تو چار ڈاکوئوں نے انہیں روک لیا اور ان سے سرکاری رائفل و ایک لاکھ بیس ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ، ڈی پی او قصور نے ڈاکوئوں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

متعلقہ عنوان :