یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام تعزیتی اجلاس کا انعقاد

پیر 16 اپریل 2018 20:35

حیدرآباد16اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے بانی و سیکریٹری جنرل سید فہیم الدین کی زیر صدارت مرکزی دفترحیدرآباد میں مرکزی عہدیداران کے ساتھ ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوااجلاس میں یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے مرکزی فنانس سیکریٹری محمد منیر احمد صدیقی کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیاگیااور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عنایت فرمائے اور پسماندگان کو صبر و جمیل کی توفیق عطا کرے - تعزیتی اجلاس میں علی بخش پٹھان ، امام بخش راجہ ، گل خان ، مشتاق ، اختر ، عمران عباسی ، شاہد ، سلطان ، عاشق ، محمد رزاق ، بابو بھائی ، سید فیصل شاہ، سیدہ اسماء شاہ،ذوالفقار اور دیگر کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی -