بورڈریفارمزبل کیخلاف سراپااحتجاج ملازمین کو حکومت کی طرف سے مذاکرات کی دعوت

پیر 16 اپریل 2018 20:35

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) خیبرپختونخواحکومت نے بورڈریفامرزبل کیخلاف سراپااحتجاج آل بورڈزایمپلائزکوآرڈیشن کومذاکرات کی دعوت دیدی ۔ مذاکرات (آج) منگل کو خیبرپختونخواہائوس اسلام آباد میں ہونگے‘ مذاکرات میں بریک تھروکاامکان ہے۔خیبرپختونخوااسمبلی کے سپیکراسدقیصر نے بورڈایمپلائزکوارڈینیشن کیساتھ رابطہ کرکے انہیں مذاکرات کیلئے آج دن گیارہ بجے خیبرپختونخواہائوس اسلام آباد طلب کرلیاہے ،بورڈزایمپلائزکے مطابق ملازمین کے احتجاج کے باعث پوراصوبہ تذبذب کاشکار ہے‘ والدین اورطلبہ پریشان ہیں میٹرک نتائج اور انٹرامتحانات التواء کاشکار ہوسکتے ہیں حکومت نے مذاکرات کی پیشکش کی ہے اورامیدہے کہ کوئی مثبت نتیجہ نکل آئے گا تاہم اگرحکومت اپنی ہٹ دھرمی پرقائم رہی تو ہمارااحتجاج جاری رہیگا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پیرکے روز صوبائی اسمبلی کے باہر جائنٹ ایجوکیشن ایکشن کمیٹی خیبرپختونخوا کے پلیٹ فارم سے بورڈزٹیچرزایسوسی ایشن خیبرپختونخوا،آل ٹیچرزگرینڈالائنس سکولزخیبرپختونخوا، آل بورڈ ایمپلائزکوارڈی نیشن خیبرپختونخوا، پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن اور کامرس کالج ایسوسی ایشن خیبرپختونخوانے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں ایکشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالحمیدسمیت دیگراراکین فضل اللہ دائودزئی،سیدانس تکریم کاکاخیل،ریاض بہار،سمیع اللہ خلیل،طارق صافی اورصوبہ بھر سے آئے سینکڑوں افرادنے شرکت کی مظاہرین نے تقریباًتین گھنٹے تک اپنااحتجاج ریکارڈ کروایا۔

اس موقع پرمظاہرین کاکہناتھا کہ حکومت تعلیم دشمنی پالیسیاں بنارہی ہے اوراین جی اوکی ایماپرتعلیمی نظام کوبربادکیا جارہاہے کالج ٹیچرزپیکج میں حکومت اپنے وعدے سے یوٹرن لے رہی ہے اسی طرح گورنمنٹ سکولزٹیچرزسے تحریری معاہدہ کے باوجود مشروط طور پر ٹائم سکیل دے رہے ہیں لیکن سروس سٹرکچر کوختم کیاجارہاہے اورغیرقانونی پالیسی نافذ کی جارہی ہے جوکہ سراسرناانصافی ہے تعلیمی بورڈ کی خودمختاری ختم کی جارہی ہے اوراختیارسیاسی لوگوں کو دیاجارہاہے جس طرح نجی تعلیمی اداروں کا اختیار ماہرتعلیم کی بجائے بیوروکریٹ کودیاجارہاہے جسکااثراساتذہ، والدین اورطلباء پرپڑیگا اورغریب لوگوں سے تعلیم کاحق چھینناجارہاہے اس لئے ہم تعلیمی نظام کوبچانے کیلئے نکلے ہیںاورہمارااحتجاج مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا۔

بعدازاں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر سرداراورنگزیب نلہوٹھانے مظاہرین سے اظہاریکجہتی کیلئے آئے اور انہیں ہرقسم تعاون کایقین دلایا انہوں نے کہاکہ حکومت ہٹ دھرمی کامظاہرہ کررہی ہے بورڈزایمپلائزکیساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی آج شعبہ تعلیم سے وابستہ تمام لوگ سراپااحتجاج ہیں مگرحکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ہم مظاہرین کے ساتھ ہیں اوربورڈکی خودمختاری ختم کرنے کی ہرسازش ناکام بنادینگے اور اس حوالے سے اسمبلی فلورپر بھرپوراحتجاج کیاجائے گا جبکہ بل کو کسی صورت پاس ہونے نہیں دینگے۔

متعلقہ عنوان :