نواز شریف کی تقاریر پر پابندی لگنے کے بعد ن لیگ نے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر دیں

پیر 16 اپریل 2018 21:18

نواز شریف کی تقاریر پر پابندی لگنے کے بعد ن لیگ نے سیاسی سرگرمیاں منسوخ ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تاحیات نااہلی ، اور سپریم کورٹ کے جج کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعہ اور جگہ کا تعین نہ ہونے سمیت موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر مسلم لیگ ن نے 18اپریل کو راولپنڈی میں ہونے والا ورکرز کنونشن منسوخ کر دیاذرائع کے مطابق کنونشن کی منسوخی کا فیصلہ مسلم لیگ ن راولپنڈی کی جانب سے تاحال جگہ کا تعین نہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے تاہم لیگی ذرائع کے مطابق کنونشن منسوخی کا فیصلہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی جنوبی پنجاب میں مصروفیت کے باعث کیا گیا ہے اور امکان ہے کہ اب یہ کنونشن 23اپریل کو ہو گا یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کمشنر راولپنڈ ی کے دفتر میں منعقدہ مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے غیر معمولی اجلاس میں کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے لئے 18اپریل کی تاریخ مقرر کر کے میئر راولپنڈی سردار نسیم ، سابق اراکین قومی اسمبلی حنیف عباسی اور ملک شکیل اعوان کو ذمہ داری سونپی گئی تھی کہ وہ اس مقصد کے لئے وقت اور جگہ کا تعین کر کے کنونشن کے انعقاد کی تیاری کریں تاہم تاحال جگہ کا تعین نہ ہونے کی وجہ سے کنونشن منسوخ کر دیا گیا ۔