عوامی تحریک کا مارچ سجاول پہنچ گیا۔ ضلع ٹھٹھہ کے مختلف شہروں سے ہوتاہوا یہ مارچ سجاول پہنچا تو شاندار استقبال کیاگیا

سندہ میں بہاری ،بنگالی ،افغانی اور دیگر غیرملکیوں کو منصوبہ بندی کے تحت شناختی کارڈجاری کرکے آبادکاری کی جارہی ہے، مقررین

پیر 16 اپریل 2018 21:41

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) عوامی تحریک کا مارچ سجاول پہنچ گیا۔ ضلع ٹھٹھہ کے مختلف شہروں سے ہوتاہوا یہ مارچ سجاول پہنچا تو شاندار استقبال کیاگیا، عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹررسول بخش خاصخیلی کی قیادت میں ریلی میں ذیلی تنظیموں کے خواتین اور مرد کارکنوں کی بڑی تعداد شامل تھی ، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ سندہ میں بہاری ،بنگالی ،افغانی اور دیگر غیرملکیوں کو منصوبہ بندی کے تحت شناختی کارڈجاری کرکے آبادکاری کی جارہی ہے ، جبکہ بحریہ ٹائون جیسے منصوبے سندہ کی مقامی آبادی کے خلاف گہری سازش ہیں ،انہوں نے کہاکہ سندہ کے ڈیلٹاکے علاقے میں پانی کی قلت سے لاکھوں ایکڑ زمین سمندر نگل گیاہے اور ضلع ٹھٹھہ بدین سجاول کے علاقوں میں پینے کا پانی میسرنہیں ہے اور لوگوں کی فصلوں کا نقصان ہورہاہے ،انہوں نے مطالبہ کیاکہ سندہ میں غیرملکیوں کی آبادکاری بندکی جائے، دریائے سندہ میں ڈیلٹامیں پانی فراہم کیاجائے ،غیرملکیوں کو جاری شناختی کارڈ کینسل کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :