ملتان میں مسلم لیگ (ن) کو مضبوط کریں گے، سلطانہ شاہین

پیر 16 اپریل 2018 22:38

ملتان۔ 16اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی سٹی صدر و ایم پی اے سلطانہ شاہین نے پارٹی کی رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں ایک اور کیمپ کے ذریعے ملتان کی سیاسی فضاکو تبدیل کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں چوک گھنٹہ گھر کے بعد چونگی نمبر 9پر لگائے جانے والے کیمپ میں ہزاروں خواتین و حضرات نے رکنیت فارم پر کئے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملتان میں مسلم لیگ (ن) کو مضبوط کریں گے۔

واضح رہے کہ ممبرسازی کیمپ کا افتتاح ، رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین، ضلعی جنرل سیکریٹری شیخ اطہر ممتاز نے کیا۔اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید نے بھی کیمپ کا وزٹ کیا اور خواتین رہنمائوں کے اس اقدام کو سراہا جبکہ اس موقع پر افشین بٹ، سکینہ بشیر، شازیہ ہاشمی، سہیلہ اقبال ، ثمینہ منیر ، تہمینہ نورودیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ا س موقع پر سلطانہ شاہین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ملتان مسلم لیگ (ن) کا آج بھی گڑھ ہے جس کی زندہ مثال یہ ہے کہ خواتین کی جانب سے لگائے گئے ممبر سازی کیمپ میں 15ہزار سے زائد شہریوں نے مسلم لیگ (ن) کی ممبر سازی حاصل کی اور مزدوروں کی بھی بڑی تعداد نے ممبر سازی حاصل کی جو مسلم لیگ (ن) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا منہ بولتاثبوت ہے، مسلم لیگ (ن) عام انتخابات میں ایک بار پھر بھاری مینڈیٹ حاصل کرے گی اور ملتان میں بھی بڑی کامیابی حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :