ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جسٹس اعجا ز الاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی مذمت

پیر 16 اپریل 2018 23:02

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر حافظ خواجہ محمد عرفان الحق نے جسٹس اعجا ز الاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ ناقابل برداشت اور عدلیہ کو دبانے کی کوشش ہے ملک بھر کے وکلاء عدلیہ کی پشت پر کھڑے ہیں،ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر حافظ خواجہ محمد عرفان الحق نے وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار سہیل اقبال ہرڑ نے کہا کہ جسٹس اعجا ز الاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ قابل مذمت ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

متعلقہ عنوان :