38 ہزار سرکاری سکولوں میں فرسٹ ٹرم امتحانات ملتوی

منگل 14 اکتوبر 2025 16:27

38 ہزار سرکاری سکولوں میں فرسٹ ٹرم امتحانات ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) پاکستان کے 38ہزار سرکاری سکولوں میں 1کروڑ سے زائد بچوں کا فرسٹ ٹرم امتحانات ملتوی ہو گئے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق سیلاب اور اسکولوں کی تاخیر سے دوبارہ کھلنے کے باعث امتحانات کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

فرسٹ ٹرم امتحانات 15اگست سے شروع ہونے تھے لیکن اب ان کی تاریخ مڈ ٹرم امتحانات کے ساتھ دسمبر کے پہلے ہفتے میں مقرر کر دی گئی ہے۔والدین کا کہنا ہے کہ اگر امتحانات نصاب کے مطابق وقت پر مکمل کیے جائیں تو بچوں پر اضافی بوجھ نہیں پڑتا تاہم امتحانات کے برقت نہ ہونے سے بچوں میں مایوسی پھیل گئی ہے۔ محکمہ ایجوکیشن کے مطابق فرسٹ ٹرم امتحانات اب مڈ ٹرم کے ساتھ ہی دسمبر میں لیے جائیں گے۔