میرسرفرازبگٹی کے خوشحال خان کاکڑ و دیگر رہنماؤں کیخلاف درج مقدمہ واپس لینے کے احکامات

منگل 14 اکتوبر 2025 18:55

میرسرفرازبگٹی کے خوشحال خان کاکڑ و دیگر رہنماؤں کیخلاف درج مقدمہ واپس ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پشتونخوا عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ اور دیگر رہنماؤں کے خلاف ژوب میں درج ایف آئی آر واپس لینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں منگل کو پشتونخوا نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی جس میں نصراللہ خان زیرے نے ژوب میں منعقدہ جلسہ عام کے دوران پارٹی رہنماؤں کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر سے متعلق تفصیلات سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بغیر این او سی درج ہونے والی ایف آئی آر کو ضابطے کے مطابق واپس لیا جائے۔